ڈائیریکٹوریٹ جنرل  کسٹمز پو سٹ کلیرنس آڈٹ کی انڈرانوائیسنگ کیخلاف کارروائی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)فیڈرل بور ڈ آف ریونیوکے ڈائیریکٹوریٹ جنرل کسٹمز پوسٹ کلیرنس آڈٹ نے چیف کولیکٹر کسٹمز اپریز مینٹ ساؤتھ کراچی کے بھیجے ہوئے کیس پر کاروائی کرتے ہوئے انڈر انوائیسینگ اور تجارتی منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کو بے نقاب کر دیا۔ جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق لاہور کے ایک امپورٹر نے بیرون ملک  اشیاء کی درآمد پر اصل قیمت کے حساب سے بہت کم قیمت ظاہر کی۔ ایکسپورٹر سے معلوم ہوا ہے کہ امپورٹ کی جانے والی اشیائ￿  کو امپورٹر نے بہت کم قیمت کا ظاہر کیا ہے اور اصل قیمت کسٹمز اتھارٹی کو نہیں بتائی بلکہ جعلی کاغذات پیش کیئے۔اس کیس کے تفصیلی آڈٹ اور انکوائیری کے بعد امپورٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے۔ اس انڈر انوائیسینگ کے نتیجے میں 186 ملین روپے کا ٹیکس اور ڈیوٹیز چوری کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن