کویت سٹی (این این آئی)کویتی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسین کا کورس مکمل کرنے والے غیرملکیوں کے لیے یکم اگست سے سفری پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیرون ملک سفر کرنے والے کویتی شہریوں کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کویت کے ترجمان نے کہا کہ غیرملکیوں کو شرائط پوری کرنے پر کویت آنے کی اجازت دی جائے گی۔