واشنگٹن(این این آئی)امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ میک کینزی نے کہا ہے کہ واشنگٹن یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق میک کینزی نے زور دے کر کہا کہ حوثی مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھنا چاہتے ہیں۔ وہ کسی بھی مذاکراتی عمل میں شامل ہونے سے پہلے مآرب پر قبضے کی کوشش کر رہے ہیں۔میک کینزی نے ایران پر الزام لگایا کہ وہ یمن میں امن کے حصول میں بالکل بھی دلچسپی نہیں لے رہا ہے اور نہ ہی وہ ملک میں انسانی بہبود کے لیے کام کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران حوثیوں کو ہتھیار فراہم کرتا ہے اور یہ سمجھتا ہیکہ جنگ جاری رکھنا اس کے مفاد میں ہے۔
حوثی حملوں سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کیساتھ مل کر کام کر رہے ہیں: میک کینزی
Jun 20, 2021