شاہجمال(نامہ نگار)انتہائی پسماندگی کے باعث گھمبیر مسائل ورثہ میں ملے ہیں تمام تر توجہ مسائل کے حل پر ہے۔ تھانہ کچہری کی سیاست کی بجائے ساری توجہ مسائل کے حل پر ہے۔ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے رہنماؤں سابق ناظم و چئیر مین یو سی شاہجمال مہر غلام نبی جانگلہ اور مہر غلام علی شہزاد جانگلہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پچھلے پندرہ سالوں میں سابقہ ایم پی اے حلقہ پی پی 276 نے یوسی شاہجمال میں جتنے بھی ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے ہیں ان میں اس قدر کرپشن کر کے ناقص کام کیا گیا ہے کہ اہلیان حلقہ کے باعث عذاب بنے ہوئے ہیں۔