اراکین قومی اسمبلی کی بدزبانی نے سر شرم سے جھکا دئیے: شہری 

کبیروالا(نامہ نگار ) قومی اسمبلی میں گالی گلوچ ،بدزبانی اور ہنگامہ آرائی ،منتخب عوامی نمائندوں نے پوری قوم کے سرشرم سے جھکادئیے،ممبران قومی اسمبلی نے ایوان میں جو کچھ کیا،اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ انہیں ’’ملکی مفاد‘‘اور عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں ہے،ایوان میں گالم گلوچ، بازاری زبان استعمال کرنے والے،پرتشدد کاروائی میں ملوث ممبران پر تاحیات الیکشن لڑنے پر پابندی لگائی جائے۔ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی میں ’’ہنگامہ آرائی‘‘ کے حوالے سے کئے گئے سروے میں کبیروالا کی سیاسی،سماجی،تاجر ،کسان شخصیات مہر قیصر عباس دادوآنہ، اے ڈی کلیم خان بھٹہ،مہرخضر حیات ہراج، حفیظ الرحمن فاروقی،مطیع الرحمان خان نیازی، ناصرمحمود گکھڑ،چوہدری عبدالوہاب،شفیق احمد خان بھٹہ ، شفیق احمد دھاریوال،راناآصف عباسی‘ یٰسین کمبوہ‘ ملک فہیم یعقوب‘ رانا محمد اسلم نے کیا۔

ای پیپر دی نیشن