پیٹرول کے بعداب ایل پی جی  کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ  قابل مذمت: مہر اللہ نواز جوتہ

کبیروالا(نامہ نگار) ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، حکومت پاکستانیوں سے چو لہا جلانے کی سہولت بھی چھین لینا چاہتی ہے۔ مہنگائی کے سونامی نے عوام کی زند گیاں اجیرن بنا کر رکھ دی ہیں، ملک کوآئی ایم ایف کی کالونی نہیں بننے دیا جائیگا۔ پیٹرول کے بعداب ایل پی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے قابل مذمت ہے۔ان خیالات کا اظہارجمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنماء مہر  اللہ نواز جوتہ نے کیا۔

ای پیپر دی نیشن