لاہور(سپورٹس رپورٹر)کراچی کنگز کے بلے باز بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں لیگ میں مجموعی طور پر 2000 رنز مکمل کرلئے۔بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف 23 رنز کی اننگز کھیل کر 2000 رنز مکمل کیے‘وہ2017رنز بناکر سر فہرست ہیں۔بابر اعظم پاکستان سپر لیگ میں 2 ہزار رنز بنانے والے پہلے کرکٹر ہیں۔پشاور زلمی کے کامران اکمل 1763 رنز بناکر دوسری اور شعیب ملک 1371رنز کیساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔بابر اعظم پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں 500سے زائد رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ وہ اب تک چھٹے ایڈیشن میں 501رنز بناچکے ہیں۔