لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )ماڈل ٹاو ئون کچہری میں ترک اداکار اینگن التان عرف ارطغرل کو پاکستان بلا کر فراڈ کرنے والے ملزم کاشف کو فراڈ اور جعلسازی کے مقدمے میں پیش کیا گیاجوڈیشل مجسٹریٹ نوشابہ یوسف ملزم کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت کر رہی ہیں ارطغرل غازی کے ہیرو سے فراڈ کے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا گیا ہے۔ عدالت نے ملزم کاشف ضمیر کو جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے کے حوالے کر دیا ملزم کاشف ضمیر کو نقاب پہنا کر پیش کیا گیا۔ اس سے قبل فراڈ کے ایک اور مقدمہ میں ملزم کو ماڈل ٹاون کچہری میں بھی پیش کیا گیا تھا۔
ارطغرل غازی سے فراڈ‘ملزم کاشف جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
Jun 20, 2021