قلعہ دیدارسنگھ (چوہدری حسیب پندھیر سے)پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ،عوامی و سماجی حلقوں کا شدید ردعمل، پٹرول کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ جس سے عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی ناممکن ہوجائے گا ۔حکومت سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ۔حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی خبر پر عوامی و سماجی حلقوںنے ’’ نوائے وقت ‘‘ سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں پنشن اور تنخواہوں میں معمولی اضافہ کیا گیا جو اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے اور اب حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر کے رہی سہی کسر بھی نکال دی کیونکہ پٹرول کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی مہنگائی کا طوفان آئے گا اور ہر چیز مہنگی ہو جائے گی ،جس سے عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو جائے گا حکومت کو غریب عوام کے بارے میں بھی سوچنا چائیے اور پٹرولیم مصنوعات کے اضافے کو فوری ختم کرنا چائیے تاکہ غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ نہ ہو۔