کرونا مزید 28ہلاکتیں 991نئے مثبت کیسز رپورٹ

اسلام آباد+لاہور (نیوز رپورٹر+ سٹی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) کرونا سے تین ماہ بعد کم ترین 27 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ جبکہ991  نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح کرونا کیسز مثبت آنے کی شرح 2.14  فیصد رہی۔ ملک میں اب تک کرونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 947,218 ہوگئی ہے۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد21 ہزار940 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار491 ہوگئی ہے۔ جب کہ2  ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ملک بھر میں کرونا ویکسین کی قلت برقرار ہے۔ ایکسپو سنٹر لاہور کے ہال نمبر تین میں کرونا ویکسین ختم ہونے پر ہال کے دروازے بند کر دیئے گئے جبکہ بیرون ملک جانے کیلئے ویکسین لگوانے والوں کو اب ایک ہفتے بعد آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ویکسین ختم ہونے کی اطلاع دینے کے بعد شہری ایکسپو سنٹر ہال نمبر 3 کے سامنے بیٹھ گئے۔ راستے بند ہوگئے جس پر ریسکیو اہلکاروں نے شہریوں سے واپس جانے کی درخواست کی۔ وزیر صحت یاسمین راشد کے مطابق ایکسپو سنٹر لاہور میں صرف آسٹرا زینیکا ختم ہوئی ہے۔ امید ہے پیر سے معمول کے مطابق ویکسین لگے گی۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک میں ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں موجود ہیں۔ 20 جون کو 15 لاکھ 50 ہزار‘ 22 جون کو 25 لاکھ خوراکیں پہنچ جائیں گی۔ 30 جون تک 20 سے 30 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچائی جائیں گی۔ اسی طرح کراچی کے 80 فیصد سے زیادہ ویکسین سنٹر بند ہو گئے۔ شہر کے 90 سنٹرز میں سے متعدد میں ویکسین ختم ہو گئی۔ حیدر آباد میں 20 میں سے 18 سنٹرز میں ویکسین ختم ہو گئی۔ سندھ بھر میں آج ویکسی نیشن سنٹرز بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ملتان (خصوصی رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا ایک مریض جاں بحق تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملتان کے رہائشی 62 سالہ محمد اکرم جاں بحق ہوا ہے۔اس طرح یکم اپریل 2020  سے تاحال 19جون تک کورونا کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد 842 تک جاپہنچی ہے۔جبکہ نشتر ہسپتال میں 24 مریض زیر علاج ہیں۔20 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے۔داخل 14 مریضوں کی حالت تشویشناک  ہے۔ شبہ میں داخل 22 مریضوں کی کورونا رپورٹس کا انتظار  ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...