چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کا ملتان میں قیام، سکیورٹی انتظامات سخت

ملتان (سپیشل رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان گزشتہ روز پانچ روزہ دورہ پر ملتان پہنچے تھے۔انہوں نے گزشتہ رات جسٹس کالونی میں قیام کیا۔چیف جسٹس اور نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی 21 جون کو بہاولپور بینچ جبکہ 22 اور 23 جون کو ملتان بینچ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔اس حوالے سے ترمیمی روسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔چیف جسٹس ملتان بینچ  میں بارز عہدیداران اور وکلائ￿  سے ملاقاتیں بھی کریں گے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ملتان آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن