اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے پیک دودھ پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ یہ یقین دہانی وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے چیئرمین علی احمد خان کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کرائی۔ وفد نے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈیری ایسوسی ایشن کے چیئرمین علی احمد خان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ نے ڈیری سیکٹر پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ ڈیری مصنوعات پر سیلز ٹیکس زیرو ریٹ کیا جائے گا۔ وفاقی بجٹ میں ڈیری سیکٹر پر 17 فیصد سیلز ٹیکس تجویز کیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ کی پیک دودھ پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کی یقین دہانی
Jun 20, 2021