سالانہ 12ارب ڈالر قرض لے کر 90فیصدسے سابقہ قرضوں کی ادائیگیاں کر رہے ہیں: عمر ایوب

Jun 20, 2021

 اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے معاشی امور عمر ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان بیرونی قرضوں کی مد میں سالانہ 10 سے 12 ارب ڈالرز لے رہا ہے اور حکومت 90 فیصد رقم سابقہ حکومت کے لیے ہوئے قرضوں کی ادائیگیوں پر خرچ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف(اوران کی منزل پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہے۔غیر ملکی اخبار سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے  بتایا کہ انڈسٹری، زراعت اور سروسز سیکٹر میں گروتھ کی وجہ سے شرح نمو میں اضافہ ہوا۔مزدور کو کم سے کم اجرت 20ہزار روپے کی فراہمی یقینی بنانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ  جہاں تک نجی شعبے کی  بات ہے وہاں پر ایساممکن ہے مگر مارکیٹس میں اسے یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔افراط زر کو کنٹرول کرنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اشیا خردو نوش جس میں چینی، گندم، آٹا،تیل ہے  ان کی قیمتیں دنیا کے مقابلے میں پاکستان میں کم ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تیل پیدا کرنے والا ملک نہیں مگر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں خطے میں کم ہیں۔

مزیدخبریں