سرمایہ کاری بورڈ کے سربراہ  عاطف بخاری مستعفی 

Jun 20, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سرمایہ کاری بورڈ کے سربراہ عاطف بخاری اپنے منصب سے مستعفی ہو گئے ، ایک بیان میں عاطف بخاری نے کہا کہ میں نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کی چیئرمین شپ سے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔ہارون شریف ستمبر 2018ء  اور زبیر گیلانی جو 2019ء  میں بطور چیئرمین بورڈ اف انویسٹمنٹ میں فرائض انجام دے چکے ہیں۔ذرائع نے بتایا   نئے سربراہ کے طور پر  جو نام زیر گردش ہیں ان میں شہباز گل کا نام بھی لیا جا رہا ہے جبکہ ہارون شریف کا نام بھی زیر گردش ہے ،جبکہ  موجودہ  حکومت میں یہ عاطف بخاری  تیسرے سربراہ ہیں جو مستعفی ہوئے ہیں ۔

مزیدخبریں