مبینہ زیادتی کیس : مفتی عزیزالرحمان کو بیٹے سمیت گرفتار کرلیاگیا

لاہور: مدرسے میں طالبعلم سے مبینہ زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان کو پولیس نے بیٹے سمیت گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزم مفتی عزیز الرحمان کو میانوالی سے بیٹے سمیت گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزم مفتی عزیز الرحمان  پر طالبعلم سے زیادتی کا الزام ہے ۔ مفتی عزیزالرحمان کی طالبعلم سے مبینہ زیادتی کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی ۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صدرپولیس نے مفتی عزیزالرحمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔

طالب علم سے زیادتی کے واقعہ کے بعد مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے سے نکال دیا گیا تھا ۔ جبکہ ویڈیو سکینڈل منظر عام آنے پر جمعیت علما اسلام نے بھی مفتی عزیز کی رکنیت معطل کردی تھی ۔

ای پیپر دی نیشن