بارایسوسی ایشنز کیلئے 25کروڑ روپے مختص کیے:وزیراعلیٰ پنجاب

Jun 20, 2021 | 15:23

ویب ڈیسک

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے انصاف لائرز فورم کے صدر عمیر نیازی کی قیادت میں وکلاء کے وفد نے ملاقات کی ۔ وفد نے وزیر اعلی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف لائرز فورم کے صدر عمیر نیازی کی قیادت میں وکلاء کے وفد نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس بھی اس موقع پر موجود تھے۔وکلاء کے وفد سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں خود وکیل ہوں اور وکلاء برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں ۔ہماری حکومت نے وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ انصاف لائرز فورم نے فوری انصاف کی فراہمی کے لئے کلیدی کردار ادا کیاہے۔ملک میں جمہوری روایات اور آئین کی بالادستی کے لئے وکلاء برادری کی خدمات قابل تحسین ہیں۔وکلاء برادری کی رہائش کا مسئلہ حل کرنے کے حوالے سے جلد خوشخبری دیں گے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے تحصیل،ڈسٹرکٹ،ڈویژن اورہائی کورٹ بارایسوسی ایشنز کے لئے 25کروڑ روپے مختص کئے ہیں جبکہ ماضی کی حکومتوں نے وکلاء برادری کے مسائل کو یکسر فراموش کئے رکھا۔پنجاب میں ہر کام میرٹ اورانصاف پر کیا جاتاہے۔پولیس اور انتظامیہ کو سیاسی دباؤ سے آزاد کیا ہے۔ماضی میں مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

مزیدخبریں