18 جون 2017 کے دن کو کبھی نہیں بھول سکتا: شاداب خان 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ 18 جون 2017 کے دن کو کبھی نہیں بھول سکتا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شاداب خان نے کہا کہ 18 جون 2017 کے دن کو کبھی نہیں بھول سکتا۔خیال رہے کہ 18 جون 2017 کے دن پاکستان نے بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شکست دی تھی۔چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لئے 339 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں بھارتی ٹیم صرف 158 رنز ہی بنا سکی تھی۔

ای پیپر دی نیشن