لاہور (سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ نے نیدر لینڈز کو دوسرا ون ڈے میچ چھ وکٹوں سے ہرا کر سیریز دو صفر سے جیت لی ۔ بارش سے متاثرہ میچ میں نیدر لینڈ زنے 41اوورز میں 7وکٹوں 235رنز بنائے۔کپتان سکاٹ ایڈورڈز 78رنز بناکر نمایاں رہے ۔ ڈیوڈ ویلی اور عادل رشید نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ انگلینڈ نے ہدف چار وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ جیسن روئے 73اور فل سالٹ 77رنز بناکر نمایاں رہے ۔ معین علی نے 42رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جیسن رئوے کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
انگلینڈ نے نیدر لینڈز کو دوسرا ون ڈے ہرا کر سیریز جیت لی
Jun 20, 2022