لاہور(سپورٹس ڈیسک ) سری لنکا نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میچ میں6وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی ۔ آسٹریلیا نے 6وکٹوں پر 291رنز بنائے ۔ کپتان ایرون فنچ 62اور ٹریوس ہیڈ 70رنز بناکر نمایاں رہے ۔ جیفری وینڈرسے نے تین کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔ میزبان سری لنکا نے ہدف چار وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ پتھیوم نسانکا137اور کشل مینڈس87رنز بناکر نمایاں رہے ۔ جھے رچرڈسن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ پتھیوم نسانکا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔