مریم نواز نے مظاہروں میں لوگوں کو واپس بلاتے شیخ رشید کی ویڈیو شیئر کردی 

Jun 20, 2022

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے شیخ رشید کی تقریر کے دوران عوام کو بلانے کی ویڈیو شیئر کر دی۔ مریم نواز نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخ رشید تیز بارش میں بھی احتجاج کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں۔ شیخ رشید کی تقریر کے دوران بارش شروع ہوئی تو لوگ مظاہرہ چھوڑ کر جانا شروع ہو گئے، جس پر شیخ رشید نے سٹیج سے تقریر کے دوران لوگوں کو پکارتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ سٹیج کے قریب آ جائیں، میں بھی تقریر کر رہا ہوں۔ مریم نواز نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’’یہی وجہ ہے کہ فتنہ خان اپنے گھر سے باہر تشریف نہیں لائے۔‘

مزیدخبریں