سابق حکومت کی غلط پالسیوں سے مہنگا ئی ہو رہی ہے: سمیع اللہ بوکا

شرقپور شریف(نامہ نگار )مسلم لیگ ن ملک کی مقبول عوامی جماعت ہے۔سابقہ حکومت کی غلط پالسیوں کی وجہ سے مہنگا ئی ہو رہی ہے۔کوئی  عوامی حکومت مہنگائی کرکے اپنی بد نامی نہیں کراتی۔جلد عوام کو ریلیف ملے گاان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما امیدوار پی پی 139 چوہدری سمیع اللہ بوکانے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیاانہوں نے کہاکہ پی پی 139 میں اربوں روپے کے عوامی فلاح کے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں۔میاں شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز شریف اور وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔عوام حکومت کی مشکلات کا احساس کرتے ہو?ے اس کا ساتھ دے۔مسلم لیگ ن کی حکومت جلد تمام مشکلات پر قابو پاکر عوام کو بھر پور ریلیف فراہم کرے گی۔انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت کی کرپشن کے کیس سامنے آرہے ہیں۔کرپشن میں ملوث لوگوں کا احتساب ہوگا۔ہم نے ہمیشہ عوام کی بے لوث اور بلا امتیاز خدمت کی ہے۔آ?ندہ عام الیکشن میں مسلم لیگ ن ملک بھر سے تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...