فیروزوٹواں(نمائندہ خصوصی )معروف سیاسی سماجی شخصیت سابق یو سی چیئرمین و امیدوار پی پی 139حاجی محمد افضل علی ورک نے کہا ہے کہ حکمرا ن زرخیز زمین سے بھر پور فائدہ اٹھاکر ملکی خوشحالی یقینی بناسکتے ہیں، بدقسمتی سے حکومتی سطح پر زراعت کو کبھی اتنی توجہ نہیں دی گئی جتنی دی جانی چاہئے تھی، پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے ہر طرح کے موسم او ر زرعی وسائل سے نواز رکھا ہے جنہیں فوری موثر استعمال میں لانے کی ضرورت ہے زراعت کا فروغ ہی پاکستان کی تقدیر بدل سکتا ہے، اپنے ایک بیان میں حاجی محمد افضل علی ورک نے کہا کہ حکمران فوری طورپر زرعی اجناس کی پیداوار کو بڑھانے پر توجہ دیں اور اس حوالے سے کسانوں اور کاشتکاروں کی مشاورت بھی شامل حال رکھی جائے۔