کامونکی(نمائندہ خصوصی)عشق رسول میں جینا،مرنا اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنااہل حق کا شیوہ رہا ،علامہ خادم حسین رضوی کا مشن ہمیشہ جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما تحریک لبیک پاکستان علامہ فاروق الحسن قادری نے گزشتہ روز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ناظم اعلیٰ ٹی ایل پی حلقہ پی پی 57 رانا محمد احمد رضوی بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ علامہ خادم حسین رضوی ناموس رسالت پر پہرہ دینے والی پاکستان کی وہ بے باک اور واحد شخصیت تھی جن کی آنکھوں میں ناموس رسالت پر مرمٹنے کا جوش و خروش تھا اور یقینا جب بھی ختم نبوت کا مسئلہ آیا، یا کسی گستاخ نے حضور کی شان میں گستاخی کی نازیبا حرکت کی تو پورے پاکستان میں اس کے خلاف سب سے پہلے اٹھنے والی آواز علامہ خادم حسین رضوی کی ہوا کرتی تھی۔انہوں نے کہاکہ ہمیں یہ جسم مصطفی جان رحمت? پہ قربان کرنے کے لیے دیا گیا ہے جب ہمارا مرنا برحق ہے تو پھر بندہ کیوں نہ نام مصطفی ؐپر جان قربان کر کے عزت سے مرے۔انہوں نے کہاکہ عاشقان رسول گستاخ رسول کے سامنے ٹھوس چٹان اور سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے۔