ننکانہ صاحب(نامہ نگار)پنجابی سکھ سنگت پاکستان کے چیئرمین سردار گوپال سنگھ چاولہ نے افغانستان کے شہر کابل میں گورودوارہ پر خود کش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حملہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ حملہ میں سردار اوتار سنگھ کے علاوہ ایک مسلمان سیکیورٹی گارڈ بھی بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گیاانکا کہنا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی راء اس حملہ میں ملوث ہے، کیونکہ بھارت نے افغانستان میں ترقیاتی کام کروائے ہیں اس لیئے وہاں پر راء کا اثر ورسوخ ہے انہوں نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ مسلمانوں اور سکھوں کو آپس میں لڑوایا جائے اور دونوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت پیدا کی جائے۔ راء پوری دنیا کے سکھوں کو ٹارگٹ کرنا چاہتی ہے لیکن امریکہ، کینیڈا، انگلینڈ اور یورپی ملکوں میں اسکا بس نہیں چلتا اس لئے یہ بھارتی پنجاب اور پاکستان کے سرحدی علاقے جو افغانستان سے ملتے ہیں جن میں پشاور بھی ہے وہاں پر سکھوں اور انکے مذہبی مقامات کو ٹارگٹ کرتا ہے۔