پشاور (اے پی پی)خیبرپی کے حکومت نے صوبہ بھر میں کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اضلاع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر پلے گرانڈ ز تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ کھیل کے مطابق منصوبہ کی تکمیل سے نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات مقامی سطح پر فراہم کرنے میں بہت زیادہ مدد ملے گی اور اس طرح نوجوانوں کی صلاحیتیں مثبت سرگرمیوں میں صرف ہوں گی اور ایک صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہو سکے گا۔منصوبے کو تقریباََ 3 ارب روپے کی لاگت سے25۔2024 میں مکمل کیا جائے گا۔ جس کے تحت یونین کونسل کی سطح پر دو مختلف کیٹگریز کے پلے گرانڈ تعمیر کئے جائیں گے ۔ پہلی کیٹگری کے پلے گرانڈ زجن کیلئے زمین کی خریداری درکار ہو، 28 ملین روپے کی لاگت جبکہ دوسری کیٹگری کے پلے گرانڈ جن کیلئے زمین کی خریداری درکار نہ ہو 15 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کئے جائیں گے۔