لاہور (اے پی پی)موسم گرمامیں برسات سے قبل گائیوں، بھینسوں کو گل گھوٹو کے حفاظتی ٹیکے لگوا کر گل گھوٹو سمیت ہر قسم کی بیماریوں سے بچایا جا سکتا ہے۔ لہذا لائیو سٹاک فارمرز کو چاہیے کہ وہ اس ضمن میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں اور حفاظتی ٹیکے لگوانے کیلئے قریبی ویٹرنری ہسپتالوں یا ڈسپنسریز سے رابطہ کریں۔ محکمہ لائیوسٹاک پنجاب نے اس ضمن میں بتا یا ہے کہ موسمی اثرات کے زیر اثر گل گھوٹو کا مرض کسی بھی وقت ہوسکتا ہے اور چھوٹی عمر کے مویشی اس مرض میں مبتلا ہو کرجلد ہلاک ہوجاتے ہیں۔ گل گھوٹو کا مرض بیمار جانوروں کی رال، گوبراور جراثیم آلود خوراک سے تندرست مویشیوں میں بھی منتقل ہوسکتا ہے۔ اگر گائیوں، بھینسوں میں گلے کی سوزش، تیز بخار، نتھنے پھولنے، سانس کے ساتھ مخصوص خراٹے دار آواز آنے اور آنکھوں سے آنسو بہنے کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر گل گھوٹو سے بچا کے ٹیکے لگوانے چاہئیں۔ ، منظور شدہ طریقہ کار کے مطابق ہر یونین کونسل میں ایک پلے گرانڈ تعمیر کیا جائے گا ۔تاہم ضرورت کی بنیاد پر بعض یونین کونسل میں ایک سے زیادہ پلے گرانڈ ز بھی تعمیر کئے جائیں گے ۔
محکمہ لائیو سٹاک کی مویشیوں کو حفاظتی ٹیکے لگوا نے کی ہدایت
Jun 20, 2022