مکرمی! عمران خان اسلام کا لبادہ اوڑھ کر قوم میں انتشار پھیلا رہا ہے۔ اصل میں وہ مغربی مہرہ اور امریکی ایجنٹ ہے۔ یہی عمران خان ہے جس نے جارج بش کی کامیابی پر نفل پڑھے تھے۔ یہی عمران خان ہے جو ٹرمپ کی تعریف کرتا تھا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کرے گا اور کشمیر کو بھارت نے ہڑپ لیا۔ یہی عمران خان ہے جس نے مسلمان کے مقابلے میں یہودی زیک سمتھ کی اسرائیل کے جھنڈے تلے انتخابی مہم چلائی تھی۔ یہی عمران خان ہے جس نے گولڈ سمتھ کے کہنے پر جنرل حمید گل کو دھوکا دیا ۔ یہی عمران خان ہے جس نے پاکستانی حکمرانوں میں سب سے زیادہ قرضے لیکر پاکستانی معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا۔ اگر یہ اسلام کے ساتھ مخلص اور مسلمانوں کا خیرخواہ ہوتا تو اپنے دور حکومت میں صرف زبانی مدنی دور کا ذکر کرنے کے بجائے عملاً قرآن و سنت کو نافذ کرتا۔ کشمیر اور فلسطین کو آزاد کرانے کیلئے جہاد کرتا کیونکہ اسلامی جہاد ہی سے مسلمانوں کی معیشت درست ہوتی ہے اور دنیا میں امن و امان قائم رہتا ہے۔ عمران خان تو بے چارہ مغربی دنیا کا دلدادہ ہے جو الیکشن کو ہی جہاد قرار دیتا ہے۔ اس کی ایسی الٹی سوچ اور سمجھ انتہائی قابل افسوس ہے اﷲ رب العزیت اسے حقیقت کی سمجھ عطا فرمائیں یا جس طرح قوم کی اس سے جان چھڑائی ہے۔ آئندہ بھی اس سے اور اسکے حواریوں سے بچائے رکھیں۔( ابو عبداﷲ مجاہد مرید کے)