محکمہ ایکسائز کی نااہلی‘ وصولیوں کا ہدف حاصل نہ کیا جا سکا

لاہور (نامہ نگار) محکمہ ایکسائز،  ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے شعبہ ایکسائز کے افسران کی عدم دلچسپی اور نااہلی کی وجہ سے وصولیوں کا ٹارگٹ حاصل نہیں کیا جا سکا۔ شعبہ ایکسائز کے افسران نے بڑے ہوٹلوں میں شراب کی فروخت پر وینڈ شاپس کی مد میں ایک ارب 78 کروڑ کا ٹارگٹ پورا کرنا تھا جبکہ اب تک صرف ایک ارب 7کروڑ روپے ہی حاصل کیے جا سکے ہیں۔ محکمے کو اس مد میں 70کروڑ کے خسارے کا سامنا ہے جو کہ 30 جون تک حاصل ہونا ناممکن دکھائی دیتا ہے۔
محکمہ ایکسائز

ای پیپر دی نیشن