گڑھ مہاراجہ (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں حوالاتی شعیب پراسرار طورپر جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ مڈ رجبانہ کے رہائشی شعیب سیال کو چوری کے مقدمہ میں نامزد ہونے پہ چند روز قبل جیل منتقل کیا گیا تھا جو گذشتہ روز جھنگ جیل میں انتقال کرگیا۔ لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ علاقہ کے مقامی وڈیرے کے کہنے پر شعیب، اس کے والد اور بھائی کو چوری کے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا اور پولیس کی جانب سے شعیب کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہو گیا۔
ملزم‘ ہلاک