وفاق بجٹ پرکٹ لگانے پرنظر ثانی  کرے ، وزیر خزانہ آزادکشمیر 

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)آزادجموں و کشمیر کے وزیر خزانہ و ان لینڈ ریونیو عبدالماجد خا ن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے بجٹ پر کٹ لگانے کے معاملے میں نظر ثانی کرے اگر وفاقی حکومت نے کٹ لگانے کے معاملے پر نظر ثانی نہ کی تو احتجاجی بجٹ پیش کریں گے جس میں نہ ترقیاتی کام کیلئے رقوم مختص کر سکتے ہیں اور نہ ہی تنخواہوں میں اضافہ کر سکیں گے۔ مالیاتی معاہدے کے تحت3.64فیصد کے حساب سے آئندہ مالی سال کے لئے 74.320بلین روپے وفاق نے دینے ہیں جبکہ وفاق کی جانب سے کہا گیا کہ 60بلین دینگے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں وزرا حکومت چوہدری اظہر صادق،نثار انصر ابدالی اور پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ جاوید بٹ کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ 
 وزیر خزانہ آزادکشمیر

ای پیپر دی نیشن