اسلام آ باد (آئی این پی ) چیئرمین پیس اینڈ کلچر مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت جبر زبردستی کے ذریعے کشمیری قوم کو غلام نہیں بنا سکتا۔ تفصیلات کے مطابق مشعال ملک نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بھارت جبر زبردستی کے ذریعے کشمیری قوم کو غلام نہیں بنا سکتا، بھارت تحریک آزادی کو کچلنا چاہتا ہے، سید علی گیلانی کے جسد خاکی سے ڈرنے والا بھارت، یاسین ملک کی حق گوئی سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے کالے قوانین و عدالتی نظام عالمی تقاضوں کے منافی ہے، عالمی برداری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کروائے، یاسین ملک کو دہشگرد کہنا بھارتی بوکھلاہٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف یاسین ملک کے معاملے کا نوٹس لے، ہزاروں بے گناہوں کا قاتل کلبھوشن یادیو کا کیس عالمی عدالت میں سنا گیا، لاکھوں کشمیریوں کی آواز بھی عالمی عدالت سنے۔
مشعال ملک