سعودی حکام نے  100 کلو گرام حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی‘ 8افراد گرفتار

Jun 20, 2022

ریاض (آئی این پی) سعودی عرب کے میں چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کر 100کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔عرب نشریاتی ادار ے کے مطابق سعودی کسٹم حکام نے میڈیا کو بتایا کہ سعودی سرحد ی محافظوں نے عسیر ریجن سے بھاری مقدار میں منشیات سعودی عرب میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 8افراد کو گرفتا رکر کے ان کے قبضے سے 100کلوگرا چرس برآمد کر لی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تمام سمگلروں کی ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مزید تحقیقات کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔
سعودیہ 8 افراد گرفتار
 

مزیدخبریں