لاہور(نیوزرپورٹر)پی پی ایم اے کے چیئرمین قاضی محمد منصور دلاور نے کہا کہ حکومت اور پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے درمیان سیلز ٹیکس کے نفاذ پر جاری لڑائی کے باعث ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات سمیت روزمرہ استعمال کی 20فیصد ادویات کی قلت پید ا ہو گئی ہے جس سے کروڑوں مریض پریشانی کا شکا ر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادویہ ساز کمپنیوں کے پاس خام مال ختم ہونے کے باعث آئندہ ماہ سے 50 فیصد ادویات کی قلت کا خدشہ پید اہو گیا۔ پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن نے حکومت سے خام مال پر عائد 17فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے سمیت ادویات کی قیمتوں میں 20سے25فیصد فوری اضافہ کرے اور ایف بی آر سے 40ار ب روپے ریفنڈ کروائے ورنہ 22جون کو سنٹرل کمیٹی کے اجلاس کے بعد احتجاج کا اعلان کرینگے۔