پیر محمد باقر علی بخاری علم و حکمت کا عظیم سرمایہ تھے، مخلوق کو خالق سے جوڑا: اکبر نقشبندی 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ سلسلہ نقشبندیہ کے ممتاز روحانی پیشوا پیرسید محمد باقر علی شاہ بخاری آستانہ عالیہ حضرت کیلیانوالہ شریف علم و حکمت کا عظیم سرمایہ تھے،آپ کا آٹھواں سالانہ یوم وصال آج بروز پیر ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا،مرکزی تقریب آستانہ عالیہ پر ہوگی اس موقع پر آپ کے صاحبزادہ سید فراست علی شاہ بخاری کی اہلیہ مرحومہ کا ختم دسواں بھی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پیرسید محمد باقر علی شاہ بخاری اپنے بزرگوں کے فیوض و برکات اور روحانی عظمتوں رفعتوں کے حقیقی امین،شریعت و طریقت اور علم و عمل کا حسین امتزاج تھے،تکبر و ریاکاری سے بہت دور رہ کر انتہائی عاجزی انکساری اور سادگی سے قابل رشک زندگی گزاری،آپ شب زندہ دار بھی تھے اور میدان معرفت کا مرد افتخار بھی،دین پھیلانے اور مخلوق کو خالق سے جوڑنے میں پیرسید محمد باقر علی شاہ بخاری کا کردار اہم ہے،آپ نے تصوف کو شریعت کا امین و نگہبان بنا کر پیش کیا۔

 اور لوگوں کے قلوب و اذہان کی پاکیزگی اور طہارت کیلئے کلیدی کردار ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...