شیخوپورہ:تحریک لبیک کا جاوید اقبال کی بھرپور انتخابی مہم چلانے کا اعلان


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک پاکستان ضلع شیخوپورہ کے ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدیداروں اور کارکنوں کے مشترکہ اجلاس میں حلقہ پی پی 140 کے ضمنی انتخاب میں نامزد امیدوار چودھری جاوید اقبال کی بھرپور حمایت اور انتخابی مہم چلانے کا اعلان کردیا ہے اس سلسلہ میں پارٹی کے نامزد امیدوار چودھری جاوید اقبال کی اقامت گاہ پر مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی سرپرست سرفراز نظامی،حلقہ پی پی 142 کے امیدوار حاجی محمدیوسف منج، سابق صدر بار نور محمدگجر،مولانا محمدعباس انجم،چودھری چاند ظفر ورک،قیصر ظہورگوندل،عظمت علی قادری سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چودھری جاوید اقبال نے کہاکہ تحریک لبیک پاکستا ن کی تیسری بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئی ہے کراچی کے ضمنی انتخاب میںتحریک کے امیدوار کو 65 ووٹوںسے ہرا کر حکومتی امیدوار کو کامیاب کروانا ہے لیکن ہم پنجاب کے ضمنی انتخاب میں کسی قسم کی کوئی دھاندلی نہیںہونے دینگے انہوںنے کہاکہ عوام سیاسی جماعتوں کی قلابازیوں اور دھوکہ بازیوں سے تنگ آچکے ہیں اپنے مفادات کیلئے وفاداریاںتبدیل کرنیوالوںاور ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والوںکو عوام کسی صورت ووٹ نہیں دیگی۔

ای پیپر دی نیشن