شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف ضلع شیخوپورہ کے ارکان اسمبلی ،پارٹی ٹکٹ ہولڈر اور ونگز کے عہدیداروں سمیت مرکزی انجمن تاجران اور وکلاء کے مشترکہ اجلاس میں حلقہ پی پی 140 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے نامزد امیدار چودھری خرم شہزاد ورک کی بھرپور حمایت کرنے اور انکی انتخابی مہم کو چلانے کا اعلان کردیا ہے اجلا س کی صدارت پارٹی کے ضلعی صدر کنور عمران سعید نے کی جس میںمرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک اسلم بلوچ، پارٹی کے ارکان اسمبلی خان شیر اکبر خان ،عمر آفتاب ڈھلوں،خرم اعجاز چٹھہ ،پارٹی ٹکٹ ہولڈرچودھری معراج خالد گجر، حاجی علی اصغر منڈا ،رانا وحید احمدخاں ، پارٹی کے سابق ضلعی صدر ڈاکٹر محمداشرف گھمن ،قیصر ذوالفقار بھٹی ، شاہنواز سرائ،سابق صدر بار رانا زاہد محمود خاں، پارٹی کے سینئر رہنمائوں پیر ارشد ہاشمی ،میاں افضال حیدر ،پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری منظور آصف ورک ، ڈاکٹر اسلم شیروانی ،انجینئر کاشف معراج گجر،مسیحی ونگ کے صدر دائود گل، خواتین کی سابق ضلعی صدر جمیلہ یونس، انیس ریاست ورک ،اللہ اکبر تحریک کے ضلعی صدر چودھری شہزاد علی ورک ،جماعت اسلامی کے سابق ٹکٹ ہولڈر چودھری خالد محمود ورک ایڈووکیٹ ،(ق) لیگ کے رہنما حاجی فلک شیر ورک ،چودھری خرم ریاض کاہلوں ، کامران ذوالفقار ورک ایڈووکیٹ ،وحید بنگش سمیت دیگر سابق کونسلرزنے شرکت کی۔
پی ٹی آئی رہنما کنور عمران سعیدکی زیرصدارت پارٹی کااجلاس
Jun 20, 2022