فیروزوالہ:گھریلو جھگڑا،نوجوان نے فائرنگ کرکے ساس کو قتل کردیا


 فیروز والہ (نامہ نگار) گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے فائرنگ کرکے اپنی ساس کو ہلاک کر دیا۔ ملزم فرار ہوگیا بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ کی آبادی چوڑا راجپوتاں کے رہاشی مشتاق احمد نے بیٹی کی شادی حیدر کے ساتھ کی تھی جو اپنے والدین کو ملنے کیلئے گاؤں آئی تھی جہاں حیدر کی بیوی اغوا ہوگئی ۔حیدر نے اپنی ساس رضیہ بی بی سے اپنی بیوی کے بارے میں پوچھا تو اس نے کہا کہ مجھے علم نہیں ہے جس پر مشتعل حیدر نے فائرنگ کرکے اپنی ساس رضیہ بی بی کو ہلاک کر دیا اور فرار ہو گیا۔ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا پولیس نے مقتولہ کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھیج دی۔

ای پیپر دی نیشن