نواب ٹائون:8 مقدمات میں مفرور فراڈئیے باپ ،بیٹے سمیت 3 ملزم گرفتار


لاہور(نامہ نگار)انویسٹی گیشن پولیس نواب ٹاؤن نے 8 مقدمات میں مفرور فراڈئیے باپ ،بیٹے سمیت 3 ملزمان کوگرفتارکر لیا۔گرفتار ملزمان میں کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث اشتہاری اظہر انصاری، رؤف انصاری اور عبید انصاری شامل ہیں ۔ملزمان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں فراڈ اور جعلی چیک دینے کے 8 مقدمات درج ہیں۔ ملزمان نے لاہور کے مختلف علاقوں میں رینٹ اے کار اور پراپرٹی دفاتر بنا رکھے تھے۔ ملزمان سادہ لوح شہریوں کو گاڑیوں اور پلاٹس کی خرید و فروخت کا جھانسہ دے کر رقم بٹورتے اور بوگس چیک دیتے تھے۔

ای پیپر دی نیشن