لاہور(نامہ نگار) پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران11مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔تمام تھانوں کی حدود میںپولیس کی بھای نفری نے سرچ آپریشن کیا۔ پولیس نے گیسٹ ہاؤسز ،فیکٹریوں ،ہوٹلز ،سرائے پر بھی چیکنگ کی اور شہریوں کے بائیو میٹرک مشینوں سے کوائف چیک کئے۔ مساجد ،امام بارگاہوں اور درباروں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ۔ علاوہ ازیںکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 68مقدمات درج کئے گئے ہیں۔