فیروزوالہ( نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں اعجاز نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے محنت کش شہزاد علی کی جواں سالہ بیٹی (ن ) کو اغوا کرلیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مغویہ کی والدہ کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف اغوا کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ اسی تھانہ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے نوجوان محمد احمد کو اغواء کرلیا ۔مغوی گھر سے کام پر گیا تو راستے میں نامعلوم افرادنے اسے اغواء کرلیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔