لاہور(نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنزلاہورکیپٹن(ر) محمد سہیل چودھری نے کہا ہے کہ ڈولفن اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوان دورانِ پٹرولنگ مشکوک موٹر سائیکل وکار سواروں، کالے پیپر والی گاڑیوں کو لازمی چیک کریں۔ موثر پٹرولنگ کے ذریعے شراب و منشیات،پتنگ بازی کے خام مال کی ترسیل ناکام بنائیں۔ ایس پی صاعد عزیز نے ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلپ لائن پرموصول1875کالزپر کارروائی عمل میں لائی گئی۔سٹاپ اینڈسرچنگ میں25ہزارسے زائد موٹرسا ئیکلوں، 18 گاڑیوں اور 32 ہزار 811 اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث51ملزمان گرفتار کئے گئے۔ اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن میں32 پستول، 09 رائفلز، 55 میگزین اور366 گولیاں قبضہ میں لی گئیں۔53 بوتلیں شراب برآمد کی گئی۔03اشتہاری،55عادی مجرمان گرفتار جبکہ13عدالتی مفروران پکڑے۔ جعلی نمبر پلیٹ والی2 گاڑیوں اور12موٹر سا ئیکلوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ ون ویلنگ میں ملوث110، پتنگ بازی111، ہوائی فائرنگ11 جبکہ گداگری میں ملوث118ملزمان گرفتارکئے گئے۔
موثر پٹرولنگ سے منشیات،پتنگ بازی کی ترسیل ناکام بنائیں:ڈی آئی جی آپریشنز
Jun 20, 2022