اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے پاکستان کی خارجہ پالیسی سے کلی انحراف کے فروغ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہیں تبدیلی سرکار کی امریکی سازش کوعملی جامہ پہنانیکاعمل تیز تر ہے سینئر نائب صدر پی ٹی آئی نے کہا کہ فاشسٹ مودی سرکار بھارت میں مسلمانوں اور کشمیریوں کو بدترین ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنا رہی ہے فاشسٹ مودی مسلمانوں اور کشمیریوں پر ظلم کی حدیں پار، امپورٹڈ وزیرِخارجہ بلاول زرداری بھارت سے تجارت کی بحالی کے خواب دیکھتاہے، ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ اب پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنماکے دل میں پاکستان کی جانب سے اسرائیل کوتسلیم کرنیکی خواہش نے انگڑائی لی ہے یہ بھارت و اسرائیل کی حمایت سے تبدیلء حکومت کی امریکی سازش کہ جسکیذریعے عمران خان کی منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹاگیا،ہی کا ثمرہے ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ اہلِ سازش کیعزائم دن بہ دن واضح ہورہے ہیں ایسے میں جب نون لیگ معیشت بربادکرنے میں مصروف ہے، پیپلزپارٹی خارجہ پالیسی کو امریکی مطالبات کے تابع کریگی.
شیریں مزاری
تبدیلی سرکار کی امریکی سازش کوعملی جامہ پہنانے کاعمل تیز تر ہے‘شیریں مزاری
Jun 20, 2022