میڈرڈ (شِنہوا) اسپین کے شمال مغربی جنگلات میں آتشزدگی بدستور بے قابو ہے، اور یہ اب تک 19 ہزار ہیکٹر رقبہ تباہ کرچکی ہے ،اس سے شدید ہیٹ ویو بھی پیدا ہورہی ہیں۔ کیسٹلی اور لیون کی علاقائی حکومت نے ٹوئٹ کیا کہ اسپین کے قدرتی ذخائر سائرا ڈی لا کیول بیرا میں آتشزدگی سے 11 دیہات خالی کرالئے گئے ہیں۔ آتشزدگی بدھ کو بجلی گرنے سے ہو ئی جس پر قابو پانے کے لئے سینکڑوں فائر فائٹرز اور ایمرجنسی اہلکاروں کے علاوہ 40 فائر انجن، 20 ہیلی کاپٹرز اور 4 طیارے روانہ کئے گئے ہیں۔ کیسٹلی اور لیون فائربریگیڈ کے ایک عہدیدار اینجل مینوئل سانچیز نے مقامی ٹی وی نیٹ ورک آر ٹی وی ای کو بتایا کہ 2 مقامات پر بہت شدید آتشزدگی ہوئی ہے۔ اسپین کو ایک ہفتہ کی غیرمعمولی ہیٹ ویو کا قبل ازوقت سامنا کرنا پڑا ہے جس سے گزشتہ چند دنوں میں کئی شہروں اور علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسئس ریکارڈ کیا گیا۔ توقع ہے کہ اتوار سے گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔
سپین