نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی فوج میں بھرتیوں کے نئے نظام پر اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے مودی سرکار پر تنقید کی ہے۔ راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت کو زرعی قوانین کی طرح اگنی پتھ بھی واپس لینا ہی پڑے گا۔ اقتدار کے 8 سال میں مودی سرکار نے جے جوان جے کسان اقدار کی توہین کی۔ بھارتی فوج میں بھرتیوں کے نئے نظام پر بھارت بھر میں 5 روز سے پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ نئے نظام اگنی پتھ میں نوجوانوں کو فوج میں 4 سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا۔ چار سال ٹریننگ کے بعد طویل مدت کیلئے ایک چوتھائی نوجوان فوج میں بھرتی ہو سکیں گے۔
راہول