موغادیشو(این این آئی)صومالیہ کی فوج اور شدت پسند تنظیم الشباب کے درمیان کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں47جنگجو،چھ اہلکار اورایک شہری مارا گیاجبکہ اس دوران فوج نے گاڑی کو قبضے میں لینے کے ساتھ ساتھ گرفتار ملزم کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد کرلئے،صومالیہ کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق گلگادود کے علاقے میں مقامی افراد اور فوج نے مل کر الشباب کے جنگجووں کے حملے پر جوابی کارروائی کی۔فوجی دستوں نے ایک خودکش بمبار کوبھی گرفتار کرلیا جو سیکیورٹی فورسز اور گائوں پر دھماکا خیز گاڑی سے حملہ کرنے والا تھا۔فوج نے گاڑی کو قبضے میں لینے کے ساتھ ساتھ گرفتار ملزم کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد کرلئے۔فوجی اہلکاروں اور شدت پسندوں کے درمیان دو گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی،چھ اہلکار اور ایک شہری بھی لڑائی کے دوران مارے گئے جبکہ 47 جنگجو ہلاک ہوئے۔
صومالیہ/ جنگجو گرفتار
صومالی فوج کی کارروائی ،شدت پسند تنظیم الشباب کے 47 جنگجو ہلاک
Jun 20, 2022