راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )آستانہ عالیہ اویسیہ نقشبندیہ مرکز موہڑہ شریف کمال آباد میں منعقدہ محفل گیارہویں شریف سے خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ پیر غلام مرتضٰی شاکر نے کہا کہ نبی کریم کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، مودی کے اسلام دشمن نظریئے کو دفن کردینگے،بی جے پی کی ترجمان ملعونہ نوپورشرمار کی پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہیں،گستاخ رسول کو سزا دلانے کیلئے مودی کی گردن کو دبوچنا ہوگا،نبی کریم ? کی شان میں گستاخی سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں،گستاخ رسول کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے بھارت میں 1500سے زائد مسلمانوں پر مقدمہ درج کرنا انصاف کا قتل اور جنونیت کی انتہا ہے،حکومت پاکستان دیگر اسلامی ممالک کی طرح فوری طور پر بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرئے،بھارتی حکومت ملعونہ نورپور شرما کو فوری طور پر گرفتار کرکے مذہبی دہشتگردی پھیلانے پر سزائے موت دی جائے علامہ طاہر اقبال چشتی نے کہا کہ مسلم ممالک بھارت کامعاشی واقتصادی بائیکاٹ کریں،حکومت پاکستان بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے صرف مذمت سے کام نہ چلائے بلکہ بھارت کو سخت ترین مسیج دیا جائے۔ملک کی بقاء فقط نظام اسلام میں ہے جب اسلام کا نظام آئے گا تو پھر غریب غریب تر نہیں ہو گا پھر انصاف کے لیے در در کے دھکے نہیں کھانیں پڑیں گے بلکہ انصاف ہر شخص کو اس کی دہلیز پر ملے گاملک کی معاشی صورتحال مایوس کن ہے،کرپشن اور قرضوں کاسارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا گیا ہے
نبی کریم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرینگے، پیر غلام مرتضٰی شاکر
Jun 20, 2022