دکانیں زبردستی بند کرانے کی بجائے تاجر نمائندوں سے مشاورت کی جائے، نویدکنول

Jun 20, 2022


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب دکانیں زبردستی بند کرانے کے بجائے تاجر نمائندوں کے ساتھ مشاورت کرکے قابل عمل فارمولا بنائے تاکہ نتائج حاصل کئے جا سکیں ان خیالات کا اظہار پیپلز ٹریڈرز سیل کے جزل سیکرٹری نویدکنول نے بیان میں کیا انھوں نے کہا افسر شاہی معاملہ کو الجھا رہی ہے حکومت سب سے پہلے اپنے غیر ضروری اخراجات ختم  سرکاری دفاتر اور گھروں میں بجلی پٹرول کی بچت کا عملی مظاہرہ دکھائے پھر تاجروں سمیت دیگر طبقات کو حالات کی سنگینی بتا کر قائل کرئے انھوں نے کہا کہ بلاشبہ بدترین معاشی بحران سے نکلنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا  دوسرے ملکوں کی مثالیں دینے والوں کو ائیرکنڈیشنڈ کمروں میں فیصلے کرنے کے بجائے اپنی طرز زندگی بدلنا ہوگی تاجر پہلے کی طرح وطن عزیز کی خاطر قربانی کے لئے تیار ہیں بشرط اس بات کا یقین ہو کہ اس سے مسائل حل ہوں گے

مزیدخبریں