واہ کینٹ (نامہ نگار)ہماری حکومت نے فیٹف سے نکلنے کیلئے تمام لوازمات مکمل کر لئے تھے ہماری حکومت ہی کی کارکردگی اور فیٹف کی شرائظ مکمل کرنے سے فیٹف کی گرئے لسٹ سے نکلنا ممکن ہوا ان خیلات کا اظہار پی ٹی آئی کے ایم پی اے ملک تیمور مسعود نے فیٹف کی جانب سے فیٹف کی جانب سے پاکستان کو گرئے لسٹ سے نکالنے کے اشارے پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کے عتراضات ختم کئے فیٹف کی ٹیم سے پزاکرات کئے اور انہیں یہ بات باور کرئی کے پاکستان نے ان کی ہدایات پر عمل درآمد کیا.
آج موجودہ حکومت کامیابی کے شادیانہ بجا رہی ہے موجودہ حکمرانوں نے اس دلدل میں دھکیل دیا ہے کہ وہ مہنگائی سے بچنے کیلئے جتنے ہاتھ پاوٗں مارے گی اتنا ہی اس میں پھنس جائے گی عوام کو آٹا بجلی گیس سستا فراہم کرنے کی دعویدار حکومت ان کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی کھینچ لیا ہے پی ٹی آئی ہی وہ واحد جمعات ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ان کے مسائل پہلے بھی حل کئے اورآئندہ بھی حل کرئے گی عوام عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے اور عمران خان بہت جلد موجودہ ایمپورٹیڈ حکومت سے عوام کو نجات دلائیں گے۔