بلدیاتی انتخابات میں مسلم کانفرنس اہم کردار ادا کرے گی ،سردارعتیق


دھیر کوٹ( نامہ نگار) آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کا دورہ دھیر کوٹ ٗ فتح پور،سیسر ،کلس ،و دیگر مقامات پر مختلف تقریبات میں شرکت ،اس کے علاوہ مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے ان کے گھروں میں جا کر فاتحہ خوانی کی ،قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کیری سیسر میں مدرس راشد محمود عباسی کی وفات پر ان کے بھائی ساجد محمود ٗ اسجد محمود و دیگر عزیز و قار ب سے اظہار تعزیت کیااور فاتحہ خوانی کی ،سیسر میں ہی ریٹائر ایس پی ریاض عباسی کے بھائی سردار مشتاق عباسی کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی ٗ سیر میں سردار ظہیر عباسی مرحوم کی وفات پر ان کے بیٹے ذوالفقار عباسی اور ساجد عباسی ٗ افراز عباسی اور دیگر عزیز وقارب سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی ٗ قائد مسلم کانفرنس نے کلس میں وقاص مشتاق ایڈوکیٹ کے والد صوبیدار مشتاق عباسی کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔
 ٗ داناہ میں سردار یونس عباسی کی ہمشیرہ کی وفات پر اور داناہ میں ہی جاوید عباسی ٗ فاروق عباسی کے چچا سیاب عباسی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی ،بعد ازاں قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے دھیر کورٹ میں مسلم کانفرنس ٹائون کے کنوینئر راجہ سکندر حیات کی رہائش گاہ پر اورفتح پور میں مسلم کانفرنس کے کارکنان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس کے کارکنان جماعت کی تنظیم سازی مکمل کر کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کریں ، آزاد کشمیر کے آمدہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم کانفرنس بھر پور طریقے سے حصہ لے گی کارکنان جماعت کی مضبوطی کیلئے پولنگ سٹیشنوں کی سطح سے تنظیم سازی کی جائے تنظیم سازی کو مکمل کرنے کے بعد مرکزی کنوینشن کی بھی تیاریاں کی جائیں ،مشکلات کا ڈھٹ کر مقابلہ کرنا ہی کامیابی کا زینہ ہے ٗ مشکل ترین حالات میں بھی کارکنوں کا جماعت کے ساتھ کھڑا رہنا قابل دید ہے ،مسلم کانفرنس سے عوام کی امیدیں وابسطہ ہیں ہر دور میں جماعت کے خلاف سازشیں ہوتی رہیں لیکن اللہ پاک نے ہمیشہ مسلم کانفرنس کو سرخرو کیا ،مسلم کانفرنس نظریہ الحاق پاکستان اور کشمیر کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے ٗ آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں مسلم کانفرنس اپنا اہم کردار ادا کرے گی ،مسلم کانفرنس ریاست کی اولین جماعت ہے اور یہ آج بھی اپنے نظریات پر کاربندرہتے ہوئے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل اور تحریک آزادی کیلئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے ٗ مسلم کانفرنس نے آزاد کشمیر میں ادارے قائم کر کے ایک تاریخی روایت کا آغاز کیا ٗ کارکنان مسلم کانفرنس جتنا جلد ممکن ہو کنوینئرز کے ساتھ مل کر جماعت کی تنظیم سازی اور رکنیت سازی کو فوراًمکمل کریں ۔

ای پیپر دی نیشن