اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)شہریوں کو1گاڑی 13موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا گیا، تھانہ کوہسار کو عبدالصمد نے بتایا کہ ایف سیون ٹو میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے موبائل فون چھین لیا، تھانہ کوہسار کو صاحبزادہ محمد نے بتایا کہ کالج روڈ پر نامعلوم افراد نے موبائل فون اور 30ہزار روپے چھین لئے، تھانہ گولڑہ کو طارق محمود اعوان نے بتایا کہ سری سرال میں نامعلوم چوروں نے گھر سے سونے کا برسلٹ چین ہار سیٹ جھمکے وزنی 40تولے چوری کرلئے ، تھانہ آئی نائن کو نائلہ تبسم نے بتایا کہ بلال ٹائون میں نصیب پاشا نے گھر سے قیمتی کپڑے چرا لئے، تھانہ آئی نائن کو سید تنویر علی بخاری نے بتایا کہ آئی ایٹ فورسے گھریلو ملازمہ نے گھر سے زیور اور نقدی چوری کرلی،تھانہ نون کو سریر احمد نے بتایا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے موبائل فون چھین لیا، تھانہ کراچی کمپنی کو احمد بلال ظفر نے بتایا کہ جی ایٹ ٹو میں نامعلوم چوروں نے سونے کے طلائی زیورات اور پسٹل چوری کرلیا،تھانہ آئی نائن کے علاقے آئی ایٹ ٹو سے محمد حمزہ کی کرولا کار LEC-4043،تھانہ کورال کے علاقے علی پور سے محمد اقبال کا ایگل سٹارموٹر سائیکلDP-658، تھانہ بہارہ کہو کے علاقے سے ارشد خان کا یونین سٹار موٹر سائیکل ALL-380، تھانہ کوہسار کے علاقے بلیو ایریا سے ظفر علی کا ہنڈا125موٹر سائیکل ACC-2814،تھانہ آبپارہ کے علاقے جی سیون تھری سے راجہ خرم پر ویز کا یونین سٹار موٹر سائیکل AAU-7272، تھانہ گولڑہ کے علاقے ای الیون ٹو سے غلام حسین کاموٹر سائیکل RIM-7406، تھانہ آئی نائن کے علاقے آئی ایٹ مرکز سے محمد اسد کا موٹر سائیکل BVL-592،تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے لیک ویو پارک سے ریحان اختر کا موٹرسائیکل یونین سٹار BVM-315، تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے سے محمد ارشد کا موٹرسائیکل AHS-2933،تھانہ کوہسار کے علاقے سے منان سعید کا موٹرسائیکل RIN-9066، تھانہ ترنول کے علاقے سے عاشر علی کا ہائی سپیڈ موٹر سائیکل RIQ-2939، تھانہ شالیمار کے علاقے ایف ٹین مرکز سے طارق مسیح کا موٹر سائیکل BMQ-792، تھانہ نون کے علاقے آئی 14تھری سے ساجد غلام اکبر خان خیل کا یونین سٹار موٹرسائیکل BNM-15چوری ہو گیا۔
سری سرال میں گھر سے 40تولے طلائی زیورات ، بلال ٹائون میں قیمتی کپڑے،آئی ایٹ فور سے زیور اور نقدی چوری کرلی گئی
Jun 20, 2022